روس میں کورونا وائرس کے کیسز اب ایک ملین سے زیادہ

   

میکسیکو : روسی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اب دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ تاہم حکومت نے ملک کے بیشتر علاقوں میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا ہے۔ امریکہ، برازیل اور ہندوستان کے بعد روس اس وبا سے سب سے متاثرہ چوتھا بڑا ملک ہے۔ روس نے پچھلے ماہ کووڈ انیس کے خلاف پہلی ویکسین کے ٹرائل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن مغربی ممالک میں ماہرین کو ابھی تک اس ویکسین کی افادیت اور اس کے ممنکہ مضر اثرات پر تحفظات ہیں۔