روس میں ہفتہ تعطیل، آج سے تمام ریسٹورنٹس بند

   

ماسکو۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روسی حکومت نے کوروناوائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے ہفتہ سے ملک بھر میں تمام ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہیکہ اس کا مقصد عوامی غذائی اداروں کی سرگرمیوں کو روکنا ہے‘‘۔ تمام علاقائی حکام کو ہدایتکی گئی ہیکہ تفریحی مقامات کی سرگرمیوں کو روک رکھنا اور روسیوں کو سفر محدود کرنے کی سفارش کرنا ہے۔ صدر ولادیمیر پوٹن نے 28 مارچ تا 5 مئی ہفتہ تعطیل منانے کا اعلان کیا تھا۔