ماسکو، یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایشین چمپئن شپ کی طلائی فاتح پوجا رانی (75 کلوگرام) اور عالمی چمپئن شپ کی کانسے فاتح لوولنا بورگوھین (69 کلوگرام) نے اپنے مقابلے جیت کر روس کے کاسپیسک میں چل رہے محمد سلام اماخانوو میموریل انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنامنٹ -2019 کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ، جس کے ساتھ ہندستان کے کل چار تمغے پکے ہو گئے ہیں۔انڈیا اوپن کی طلائی فاتح نیرج (57 کلوگرام) اور 2018 ورلڈ یوتھ باکسنگ چمپئن شپ کے کانسی فاتح جانی (60 کلوگرام) نے بھی جمعرات کو سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی جس کے بعد اس ٹورنامنٹ میں ہندستان کے کل چار تمغے پکے ہو گئے ہیں۔2019 کے ا سٹریڈجا کپ کی کانسی فاتح لوولنا نے کوارٹر فائنل میں روس کی ایناستازیا سگووا کو 5-0 سے شکست دی۔ وہ سیمی فائنل میں اب بیلاروس کی ایلینا ویبیر سے سامنا کریں گی ۔ پوجا نے مئی میں انڈیا اوپن میں ملی شکست سے نکلتے ہوئے اپنا تمغہ پکا کیا۔ انہوں نے روس کی لرا مامیدخلووا کو 4-1 سے شکست دے کر آخری چار میں جگہ بنائی۔انڈیا اوپن میں حال ہی میں طلائی جیتنے والے نیرج نے اپنے مقابلے میں روس کے سیانا ساگاتیوا کو 4-1 سے شکست دی۔ نوجوان مکے باز جانی نے بیلاروس کے ایناستازیا اوبسشنکووا کو یکطرفہ انداز میں 5-0 سے شکست دی۔