روس کے علاقے کامچاٹکا میں ایک ایم آئی- 8 ہیلی کاپٹر،جس میں عملے کے تین ارکان اور 13 سیاح سوار تھے، گر کر تباہ ہوگیا۔ اس حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار آٹھ افراد زندہ بچ گئے ہیں۔مقامی میڈیا کے ادارے سپوتنک نے جمعرات کو روس کی ایمرجنسی سروسز کے حوالے سے بتایا ہے کہ باقی ماندہ افراد کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ لاپتہ ہوگئے ہیں اور ان کی تلاش جا ری ہے جبکہ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔