ماسکو : روس میں ایک 18 سالہ نوجوان اپنی کار میں ایک ہفتہ بند رہنے کے بعد فوت ہوگیا جہاں کا درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تھا ۔ یاقوتیا علاقہ کی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق اس علاقہ میں رات کا درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ دو دوست 28 نومبر کو یاکتسک سے مگادان روانہ ہوئے اور ڈرائیونگ کے دوران ان کا توازن بگڑ گیا۔ اس حادثہ میں 18 سالہ دوست بچ گیا لیکن دوسرا کار میں پھنس گیا اور 5 ڈسمبر کو اس کا پتہ چلا۔