ماسکو : روس میں جمعرات کو کورونا وائرس سے متعلق 820 اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔ یہ اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہوئیں۔ اس سے قبل 26 اگست کو کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی مضر بیماری کووڈ 19کے سبب کسی ایک دن میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد رپورٹ کی گئی تھی۔ روسی حکومت کے کورونا وائرس ٹاسک فورس نے یہ بھی کہا ہے کہ اْس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21,438 نئے کیسز کا بھی اندراج کیا ہے۔ وبا کے شروع ہونے سے اب تک روس میں کورونا کیسز کی کْل تعداد 7,354,995 ہو گئی ہے۔