روس میں 340 قیراط کا ہیرا ملا

   

Ferty9 Clinic

ماسکو، 14 اکتوبر (یو این آئی) روس کے آرخانگلسک علاقے میں ایک ذخیرے سے 340 قیراط وزنی ایک اعلیٰ قسم کا ہیرا ملا ہے ۔ گورنر الیگزینڈر تسیبلسکی نے پیر کے روز اس کی اطلاع دی۔ تسیبلسکی نے کہا کہ یہ ہیرا جدید روس میں دریافت کیے گئے پانچ سب سے بڑے ہیروں میں سے ایک ہے اور مقامی وی۔ گریب ڈپازٹ کے صنعتی فروغ کے دوران ملا ہے ۔