روس نے اوڈیسا بندرگاہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

   

پیرس : روس نے، کل یوکرین کی اوڈیسا بندرگاہ پر ہونے والے، حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “کیلیبر میزائلوں نے اوڈیسا بندرگاہ کے فوجی انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے”۔یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے روس کے ساتھ طے پانے والے اناج راہداری سمجھوتے کے بعد روس کی طرف سے اوڈیسا بندرگاہ پر کئے گئے حملے سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ” اس حملے سے صرف ایک بات ثابت ہوتی ہے اور وہ یہ کہ روس خواہ کچھ بھی کہہ لے خواہ کوئی بھی وعدہ کر لے اس کے برعکس کاروائیوں کے راستے ڈھونڈ ہی لے گا”۔