ماسکو ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس نے بیلاروس کو خام تیل کی فراہمی روک دی ہے۔ تیل کی سپلائی روکے جانے کی وجہ دونوں ملکوں کے درمیان تیل کی فراہمی سے متعلق معاہدہ پر عدم اتفاق ہے۔ جسے حتمی شکل دینے کیلئے دونوں ممالک کی حکومتوں نے یکم جنوری تک کی مہلت مقرر کر رکھی تھی۔ تام مقررہ وقت تک فریقین چند اختلافی معاملات کو حل کرنے میں ناکام رہے۔