روس نے ترکی کے لئے پروازیں دوبارہ بحال کیں

   

ماسکو: روس نے کورونا وائرس کی وجہ سے ترکی پر عائد فضائی پابندی منگل کے روز ختم کردی ۔ روس اور ترکی کے درمیان کورونا کی وجہ سے 15 اپریل سے پروازیں معطل کردی گئی تھیں ۔ اکویو نیوکلیر پاور پلانٹ کی تعمیر میں کنسرن ٹائٹن ۔2 جوائنٹ اسٹاک کمپنی پروازوں کی شراکت داری کے لئے پروازوں کو بحال کیا جانا ضروری ہوگیا تھا۔ باقاعدہ اور چارٹر پروازوں کو بحال کرنے کا فیصلہ روسی وفد کے ترکی دورے اور روسی ماہرین کے تبادلہ خیال کے بعد کیا گیا ہے ۔