ماسکو، 23 ستمبر (یو این آئی) ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے کہا کہ روسی فضائی دفاعی فورسز نے پیر کی رات ماسکو پر حملہ کرنے والے کم از کم 23 یوکرینی ڈرون کو تباہ کر دیا۔میئر نے کہا کہ دفاعی فورسز نے ماسکو کو نشانہ بنانے والی بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔سوبیانین نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ہنگامی خدمات کے ماہرین ان جگہوں پر کام کر رہے ہیں جہاں ڈرون کا ملبہ گرا تھا۔ڈرون حملوں سے ماسکو میں شہری فضائی ٹریفک متاثر ہوا ہے ۔ افسران نے پیر کی شام شہر کے شیرمیتیوو ہوائی اڈے پر پروازوں پر عارضی پابندی عائد کر دی، جو کہ تقریباً سات گھنٹے تک جاری رہی، جس کے بعد ہوائی اڈے پر مکمل طور پر دوبارہ کام شروع ہوا۔