ماسکو: یوکرین کی سرحد کے قریب روسی فضائی حدود کو فوجی سازوسامان کے استعمال سے لاحق سیکورٹی خطرے کے درمیان سویلین طیاروں کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔ایوی ایشن کے ایک اہلکار نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ ‘‘ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کے استعمال کی وجہ سے یوکرین کی مغربی سرحد کے ساتھ ساتھ اور بیلاروس کی مغربی سرحد کے ساتھ ساتھ فضائی حدود کو سویلین طیاروں کی پروازوں کی حفاظت کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔