روس نے غزہ پٹی سے اپنے 70 شہریوں کو نکالا

   

غزہ : فلسطین میں روسی سفارتی مشن نے چہارشنبہ کے روز غزہ پٹی سے 70 روسی شہریوں کو نکالا ، جنھیں پہلے قاہرہ بھیجا جائے گا اور وہاں ماسکو لے جایا جائے گا۔مشن نے بتایا کہ آج غزہ پٹی سے رافاہ چوکی کے راستے 70 روسی شہریوں کو نکالا گیا ہے ۔ ان میں زیادہ تر خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا ، “مصر میں کام کرنے والے ہمارے ساتھی سفارت کار ان سے ملیں گے اور انہیں قاہرہ لے جائیں گے ، جہاں سے ان سب کو وزارت ایمرجنسی کے ہوائی جہاز کے ذریعے ماسکو لے جایا جائے گا۔