ماسکو22مئی (یواین آئی) روس کے وزیر دفاع آندرے ریمووچ بیلوسوف نے کرنل جنرل آندرے نکولاویچ مورڈویچیف کو فوج کا کمانڈر انچیف مقرر کیا ہے ۔ روسی فوجی اخبار ریڈ سٹار نے جمعرات کو اپنی ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔اعلیٰ فوجی حکام کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب میں مسٹر بیلوسوف نے جنرل مورڈویچیف کو آرمی کمانڈ اسٹاف سے ملوایا اور انہیں ’’ایک تجربہ کار جنگی افسر‘‘قرار دیا۔ جنرل مورڈویچیف نے خصوصی فوجی آپریشنز کے دوران اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے ۔جنرل مورڈویچوف نے فوج کے جنرل اولیگ سالیوکوف کی جگہ لی ہے ، جنہیں حال ہی میں روس کی سلامتی کونسل کا ڈپٹی سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا۔