روس نے قد آدم روبوٹ کو خلاء میں بھیجا

   

Ferty9 Clinic

ماسکو ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وی رشین اسپیس ایجنسی روزکاسموس نے جمعرات کے روز ایک بغیر خلاء باز والے راکٹ کو محض ایک قدآدم انسانی نما روبوٹ FEDOR (فائنل ایکسپیریمنٹل ڈیمونسٹریشن آبجکٹ ریسرچ) کے ساتھ خلاء میں روانہ کیا ہے۔ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں خلاء بازوں کے ساتھ تعاون کرنے کے عمل کو سیکھنے کیلئے روبوٹ وہاں دس دن گزارے گا۔ روبوٹ نے خلاء میں روانگی سے قبل روس کے سب سے پہلے خلاء باز یوری گاگرین کے لانچنگ الفاظ دہرائے لیٹس گو ! لیٹس گو!