لیف:یوکرین پر روس کے حملو میں شدت آتی جا رہی ہے اور ایسا لگ رہا ہے جیسے مغربی ممالک کی پابندیوں کو روس خاطر میں ہی نہیں لا رہا ہے۔ روس نے اب دعوی کیا ہے کہ اس نے یوکرین کی مزید آٹھ بستیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔روس اور ڈونباس جمہوریاوں کی فوج یوکرین میں مسلسل آگے بڑھ رہی ہیں اور ایک خصوصی مہم کے دوران انہوں نے آٹھ مزید بستیوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے کل یہ اطلاع دی۔کوناشنکوف نے کہا کہ لوہانسک پپلز ری پبلکن کے فوجیوں کے گروپ نے جارحانہ کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے توشکیوا اور گریچیوو کی بستیوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔