روس نے یوکرین کے ساتھ امن کیلئے ‘میمورنڈم’ تیار کر لیا:وزیر خارجہ

   

ماسکو، 29 مئی (یو این آئی) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے چہارشنبہ کے روز کہا ہے کہ ماسکو نے یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے لیے وعدہ پورا کرتے ہوئے’امن میمورنڈم‘کا مسودہ تیار کر لیا ہے ، جس میں شرائط کی تفصیل دی گئی ہے ۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ ’پیس میمورنڈم‘ 2 جون کو استنبول میں ہونے والے براہ راست مذاکرات کے نئے دور میں کیف کو پیش کریں گے ، اس سے قبل روس نے پائیدار امن تصفیے کے لیے 2 جون کو استنبول میں یوکرین کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے اگلا دور کی تجویز پیش کی تھی۔لاوروف کے بیان پر یوکرین نے کہا کہ وہ روس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے ، لیکن ماسکو کیف کو اپنی امن شرائط پیشگی فراہم کرے تاکہ براہ راست ملاقات کے نتائج برآمد ہوں۔