روس نے 34غیرملکی کھوجی طیاروں کا پتہ لگایا

   

ماسکو،27دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کی فوج نے پچھلے ہفتے کے دوران ملک کے فضائی علاقے میں جاسوسی کے کام میں لگے 34غیر ملکی کھوجی طیاروں کا پتہ لگایا ہے ۔فوج کے سرکاری روزنامے کرسنایا جویدا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔رپورٹ کے مطابق یہ 34کھوجی غیر ملکی طیارے جاسوسی کرتے ہوئے پائے گئے ۔روسی جنگی طیاروں نے غیرملکی طیاروں کو روکنے کے لئے تین بار ان کا پیچھا کیا اور انہیں اپنی فضائی حد میں داخل ہونے سے روکا تھا۔