واشنگٹن ؍ ماسکو : امریکہ کی جانب سے ماسکو حکومت کے ناقد الیکسی ناولنی کو زہر دینے کے معاملے پر سزا کیلئے روس کیخلاف پابندیاں عائد کردی ہیں۔ واشنگٹن اقدامات کی نوعیت اور وقت کے حوالے سے یوریپ یونین کے ساتھ مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ آج پابندیوں کا اعلان کردیا گیا جس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے روسی حکومت کے ترجمان دیمتری بیسکوف نے کہا ہے کہ مغرب کی طرف سے روس کے خلاف پابندیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
