واشنگٹن: امریکہ نے روس پر خلا میں سیٹیلائٹ شکن میزائل دفاعی نظام کا تجربہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ یو ایس اسپیس کمانڈ کے مطابق یہ تجربہ پندرہ جولائی کو کیا گیا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ پیشرفت یہ ثابت کرتی ہے کہ امریکہ کو روس سے حقیقی خطرہ ہے، جو مسلسل بڑھ رہا ہے۔ نیوکلیئر ہتھیاروں کی تلفی کے امریکی مذاکرات کار مارشل بلنگسلیا نے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ فوری طور پر اس پر ماسکو حکومت کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔