واشنگٹن : امریکہ نے اتوار کو روس پر مزید نئی تحدیدات کا اعلان کیاہے۔ اس اعلان کے تحت G7 ممالک کے درمیان معاہدہ کے مطابق آئیل کی درآمدات سے روس کو مرحلہ وار ختم کردیا جائے گا۔ امریکہ اور G7 شراکت دار ممالک روس سے تیل کی درآمدات پر امتناع عائد کرسکتے ہیں یا مرحلہ وار اس کو ختم کرسکتے ہیں۔ ان ممالک میں جرمنی اور جاپان شامل ہیں جو بڑے درآمد کنندہ ہیں۔