کیف : 23 اکٹوبر ( ایجنسیز ) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے خلاف پابندیوں کا 19واں پیکج ہمارے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور اتحادی ممالک کی جانب سے روس پر عائد کی جانے والی نئی توانائی پابندیاں جنگ کے خاتمہ کیلئے فیصلہ کن ثابت ہوسکتی ہیں۔یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ روس پر مزید دباؤ ڈالنا جنگ بندی کے امکانات بڑھانے میں مددگار ہوگا، روس کے خلاف پابندیاں نہ صرف یوکرین بلکہ عالمی امن کیلئے بھی ایک مثبت پیغام دیتی ہیں۔زیلنسکی نے زور دیا کہ روس کو کسی قسم کی علاقائی رعایت نہیں دی جانی چاہیے کیونکہ اس سے جنگ بندی کے بجائے جارحیت کو تقویت ملے گی۔