روس پر پابندیاں‘ تیل کی قیمتیں 8 سال کی بلند ترین سطح پر

   

نیویارک : روس پر اقتصادی پابندیوں نے آئل مارکیٹ میں ہلچل مچا دی، تیل کی قیمتیں 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ عالمی مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت 19سو ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ جبکہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔روس پر اقتصادیبابندیوں کے اثرات سامنے آنے لگے، خام تیل کی قیمتیں آٹھ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 3.17ڈالر کا اضافہ ہوا، برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک سو ایک ڈالر سے تجاوز کر گئی۔امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں چار اعشاریہ 12 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت 95.75 ڈالر پر پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بیس ڈالر اضافے سے1908ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ فی اونس چاندی کی قیمت پچیس سینٹ اضافے سے چوبیس اعشاریہ پچیس ڈالر پر آگئی۔امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے بعد سرمایہ کار یوکرین کی صورتحال پر محتاط ہوگئے۔