روس پر پابندیوں کے موثر ہونے پر جرمن وزیر کو شبہات

   

برلن: جرمن وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر نے روس پر کے خلاف اقدامات کے تناظر میں پابندیوں کے موثر ہونے پر شبہات کا اظہار کیا ہے۔ آلٹمائر کے بقول ان کے سامنے کوئی ایک بھی ایسی مثال نہیں ہے، جس میں پابندیوں کے ذریعے روس جیسے کسی ملک کا طرز عمل تبدیل ہوا ہو۔ کریملن کے ناقد رہنما الیکسی ناوالنی کو ایک روسی جیل میں زہر دینے کی وجہ سے جرمنی میں آج کل نارتھ سٹریم پائپ لائن منصوبے کو روکنے پر بحث جاری ہے۔ اس پائپ لائن کے ذریعے روس سے گیس جرمنی پہنچائی جائے گی۔ ناوالنی جرمنی میں زیر علاج ہیں۔