روس پر ڈرون حملے کے باعث ہندوستانی وفد کا طیارہ ماسکو میں تاخیر سے اترا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 23مئی (یو این آئی) یوکرین کے روس پر ڈرون حملوں کی وجہ سے جمعرات کی رات ماسکو ہوائی اڈہ کو کچھ دیر کیلئے بند کئے جانے سے دراوڑ منیترا کزگم کی رکن پارلیمنٹ کنیموزی کی قیادت میں روس کے دورے پرگئے کل جماعتی وفد کے طیارے کو تقریباً پونا گھنٹہ تک آسمان میں چکر لگانے پڑے ، حالانکہ بعد میں طیارہ بحفاظت اترگیا۔ ہندوستانی ارکان پارلیمنٹ کا سات رکنی وفد جمعرات کی شب نئی دہلی سے ماسکو روانہ ہوا۔ اطلاعات کے مطابق جب طیارہ ماسکو ایئرپورٹ کے قریب پہنچا تو ڈرون حملوں کے باعث احتیاط کے طور پر ایئرپورٹ کو کچھ دیر کیلئے بند کر دیا گیا۔ چونکہ طیارہ بروقت لینڈ نہ کرسکا، اس لئے یہ تقریباً 45 منٹ تک ہوا میں ہی منڈلاتا رہا، پھر جب صورتحال معمول پر آگئی تو طیارے کو بحفاظت لینڈ کرایا گیا۔