لوزان ۔27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے روس پر چار برس کی مکمل پابندی کی سفارش کی ہے۔ واڈا کی جانب سے روسی ایھتلیٹس کو پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے، تاہم فریقین میں مذاکرات کے بعد روس نے واڈا کو اپنے تمام کھلاڑیوں کا ڈیٹا فراہم کیا تھا، تاکہ پابندی ختم ہوسکے لیکن واڈا کے مطابق یہ ڈیٹا درست نہیں۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ پیرس میں 9 دسمبر کو واڈا ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں ہوگا۔