ماسکو۔ 14ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) روس کے شہرٹومن میں ادویات کی ایک ڈسپنسری میں آگ لگنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور سات دیگر جھلس گئے ۔ ہنگامی وزارت نے کہا کہ مقامی فائر بریگیڈ محکمہ کو مقامی وقت کے مطابق 1:00 بجے ادویات کی ایک ڈسپنسری میں آگ لگنے کی اطلاع ملی اور کچھ ہی دیر میں انہوں نے آگ کو بجھا دیا۔ اس حادثہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے ۔ جھلسے ہوئے سات افراد کو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزارت نے بتایا کہ اس دوران 70 فائر بریگیڈ عملہ نے 116 افراد کو وہاں سے باہر نکالا اور 13 لوگوں کو بچایا ہے ۔آگ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔