روس کا افغانستان میں ہندوستان سے فوجی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

   

ماسکو ۔ روس نے افغان حکومت کی مدد کے لیے ہندوستان سے فوجی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی سفارتکار رومن بابوشکن کا کہنا ہے کہ روس افغان حکومت کی مدد کے لئے ہندوستان سے فوجی اتحاد کا خواہاں نہیں اور روس افغانستان میں فوجی مداخلت نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان ایک حقیقت ہیں، ہندوستان اپنا کردار واضح کرے اور روس افغانستان میں قیام امن کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔