روس کا امریکہ پر شامی پٹرول اور اناج کی اسمگلنگ کا الزام

   

ماسکو : روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ، دریائے فرات کے مشرق میں ایک کْرد نیم ریاست قائم کر کے شامی پیٹرول اور اناج کی اسمگلنگ کر رہا ہے۔لاوروف نے تیونس کے وزیر خارجہ نبیل عمار کے ساتھ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم، مسئلہ شام کے بارے میں ترکیہ اور ایران کے ساتھ آستانہ فارمیٹ کے دائرہ کار میں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن مغرب کی عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے شام کی اقتصادیات کو پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے۔لاوروف نے کہا ہے کہ ” دریائے فرات کے مشرق میں امریکی اقدامات بھی شامی اقتصادیات پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں۔ اصل میں اس علاقے میں امریکہ ایک کْرد سیمی اسٹیٹ بنا چکا ہے اور یہاں سے شامی پیٹرول اور شامی اناج کی اسمگلنگ کر رہا ہے”۔