روس کا امریکہ کے ساتھ نیوکلیئر اسلحہ کا معاہدہ معطل

   

ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے آج ایک قانون پر دستخط کردیئے جو سرد جنگ کے دور کے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسیس والے معاہدہ کو معطل کرتا ہے۔ 1987ء کے میثاق میں دونوں ملکوں کو یوروپ میں مختلف اسلحہ تعینات نہ کرنے کا پابند کیا تھا۔