ماسکو: روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج نے بحیرہ اسود میں یوکرینی جزیرے زمینائی آئی لینڈ پر قبضہ کرلیا ہے۔یوکرینی جزیرے زمینائی میں 82 یوکرینی فوجیوں نے سرنڈر کیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے یوکرین کی118 ملٹری انفراسٹرکچر سائٹس تباہ کر دی ہیں۔ وزارت دفاع نے کہا کہ چرنوبل پاور پلانٹ کی حفاظت کے لیے پیرا ٹروپرز تعینات کریں گے، ابھی پاور پلانٹ کے علاقے میں تابکاری کی سطح معمول پر ہے۔