ماسکو : روس کا ایک جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس کا فوجی طیارہ جزیرہ نما کریمیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثہ میں پائلٹ نے جلتے ہوئے طیارہ سے پیرا شوٹ کے ذریعہ چھلانگ لگا کر جان بچائی۔حکام کے مطابق سیواستوپول شہر کے ریسکیو اہلکاروں نے پائلٹ کو ساحل سے تقریبا 200 میٹر دور سے ریسکیو کرلیا۔