روس کا دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف

   

ماسکو: روس کے جنرل ویلیری نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کر لیا۔چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ندیم رضا نے روس کا دورہ کیا اور روس کے چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات کی۔ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے روس کا دورہ کیا، دورے کے دوران روس کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ویلیری سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون پر بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ فوجی تعاون کے امور اور علاقائی سلامتی کے متحرک امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ندیم رضا ایس سی او کے تحت ہونے والی دفاع اور سکیورٹی میں تعاون پر سلسلے پر روس کا دورہ کر رہے ہیں۔سرکاری ٹی وی کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ویلیری نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔