ماسکو : روس نے غزہ کے لیے انسانی امداد بھیجنے کا اعلان کردیا۔روس کی جانب سے غزہ کے شہریوں کے لیے 27 ٹن انسانی امداد بھیجی جائے گی۔علاوہ ازیں روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ غزہ بحران کے لیے ایران کو ذمے دار ٹھہرانے کی کوششیں اشتعال انگیزی ہیں۔روسی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ تنازعہ کے علاقے میں پھیلنے کے سنگین خطرات ہیں۔
ہر گزرتے دن کے ساتھ شہداء کی تعداد میں اضافہ
جدہ : عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 3 ہزار 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 12 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 69 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ 17 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں زخمیوں سے بھرے اسپتال پر بمباری کی تھی جس سے بچوں اور خواتین سمیت 500 فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں شدید زخمی ہو گئے تھے۔