ماسکو:روس نے ٹینکوں اور ڈرونوں کی پیداوار میں اضافہ کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے وزیر دفاع سرگے شوئیگو نے کہا ہے کہ گذشتہ سال فوج کے زیرِ استعمال ڈرونوں کی تعداد میں 17گنا اور ٹینکوں کی تعداد میں 6 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔روسی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ توپوں اور طیاروں کے گولوں کی تعداد بھی 17،5 گنا بڑھ گئی ہے ‘‘اگرچہ اسلحے کی پیداوار میں اضافے سے مستقبل کے بارے میں زیادہ پراعتماد کیا ہے لیکن ہمارا ہدف اس سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔
