روس کا پاور ویٹ لفٹر اپنے گھٹنے تڑو ابیٹھا

   

ماسکو۔روس کے ماسکو علاقے میں منعقدہ ورلڈرا پاور لفٹنگ فیڈریشن 2020ء مقابلوں میں روس کے پاور ویٹ لفٹر الیگزینڈرسیڈکھ 900 پاونڈ وزن اٹھانے کی کوشش میں اپنے دونوں گھٹنے تڑو ابیٹھا۔پاورویٹ لفٹر الیگزینڈرنے882 پاونڈ وزن اٹھانے کی کوشش کی جسے وہ برداشت نہ کرسکے اورگھٹنوں کے بل زمین پر گرے۔ اس وقت اس کے چہرے پرشدید تکلیف دیکھی گئی۔الیگزینڈرکو فوری طورپر دواخانہ منتقل کیاگیاجہاں 6 گھنٹے کی سرجری کی گئی، تاہم فوری طورپریہ نہیں کہا جاسکتا کہ ان کے ٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگے گا اور وہ صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ ویٹ لفٹنگ کرسکیں گے یا نہیں۔