ماسکو۔19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )روس کی حکومت نے کرکٹ کو باضابطہ طور پر کھیل تسلیم کرنے سے انکار کردیا جس کا مطلب ہے کہ اس کھیل کو حکومت کی جانب سے مالی امداد حاصل نہیں ہو گی۔ واضح رہے کہ یہ حیران کن فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ورلڈ کپ ٹورنمنٹ ختم ہوئے ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا جس کے نتیجے میں دنیا کے سب سے بڑے ملک میں کرکٹ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے۔ روسی حکومت نے کھیلوں کی ایک فہرست میں کرکٹ کے علاوہ باکسنگ سے مماثل کھیل موئے تھائی کو بھی شامل نہیں کیا ۔