روس کا کیف پر ڈرون میزائل سے حملہ، 2 ہلاک

   

Ferty9 Clinic

کیئو ۔ 29 نومبر (ایجنسیز) یوکرینی حکام نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح کیف کو ایک روسی ڈرون اور میزائل حملہ نے نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیف پر روسی حملہ میں دو افراد ہلاک اور دو درجن زخمی ہوئے ہیں۔ یوکرینی وزیر خارجہ ایندری سبیہا نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر لکھا کہ روس نے درجنوں کروز اور بیلسٹک میزائل اور 500 سے زیادہ ڈرونز سے عام گھروں، توانائی کے گرڈ اور اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جب دنیا تنازعات کیلئے امن کے منصوبوں پر بات کر رہی تھی، تو ماسکو “قتل اور تباہی کے در پر ہے۔ واضح رہے کہ قبل ازیں کیف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تاکاچینکو نے ٹیلی گرام پر کہا تھا کہ روسی ڈرون شہر کے اوپر ہیں اور دارالحکومت کے مضافات میں متعدد اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جب کہ فضائی دفاع جواب دے رہی ہے۔ مزید برآں شہر میں آدھی رات کے قریب دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی تھیں۔ فضائی الرٹ نو گھنٹے سے زیادہ جاری رہا۔