ماسکو : روس کی جانب سے یوکرین کے علاقے خارکیف میں پوسٹل ٹرمینل پر رات گئے میزائل حملے میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔خارکیف کی عسکری انتظامیہ کے چیف اولیگ سینیگوبوف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ روسی فوج نے رات کے وقت خارکیف کے علاقے میں واقع نوایا پوچتا ٹرمینل کو میزائل سے نشانہ بنایا۔یہ بتاتے ہوئے کہ حملے کے نتیجے میں 6 افراد کی موت اور 14 افراد زخمی ہوئے ،سینیگوبوف نے بتایا کہ شدیدزخمیوں کوتمام ضروری طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ پوسٹل ٹرمینل ایک عام شہری سہولت تھی جبکہ دنیا کوروس پر دباؤ بڑھانا چاہیے۔