روس کا یوکرین پر 18میزائل اور 400 ڈرونز سے حملہ

   

ماسکو : 10جولائی ( ایجنسیز ) روس کی جانب سے یوکرین پر میزائل اور ڈرون سے نیا حملہ کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی حملے کے نتیجے میں یوکرین کے دارالحکومت کیف میں 2 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔یوکرین کے صدر نے بھی روسی حملے میں ہونے والے جانی نقصان کی تصدیق کی ہے۔یوکرینی صدر کے مطابق حملے کے لیے 18 میزائل اور 400 ڈرونز استعمال کیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر آگ بھی لگی۔

امریکہ نے روس کیخلاف یوکرین کو توپوں کے گولے اور موبائل میزائل لانچرز کی فراہمی بحال کردی
واشنگٹن : 10جولائی ( ایجنسیز ) امریکہ نے روس کے خلاف یوکرین کوتوپوں کے گولے اور موبائل میزائل لانچرز کی فراہمی بحال کردی۔امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس ماہ کے شروع میں یوکرین کو اینٹی ائیرکرافٹ میزائلوں اور دیگر اسلحہ کی فراہمی روک دی گئی تھی تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ امریکا نے روس کے خلاف یوکرین کو توپوں کے گولے اور موبائل میزائل لانچرز کی فراہمی بحال کردی ہے۔اس حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہیں جانتے یوکرین کی فوجی امداد روکنے کا فیصلہ کس نے کیا تھا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ رواں یا اگلے ہفتے جنگ بندی کا امکان ہے۔