روس کا یوکرین کی فوجی تنصیبات پر حملہ

   

Ferty9 Clinic

ماسکو : روس نے اعلان کیا کہ انہوں نے یوکرین کی فوجی تنصِبات کے خلاف حملے کیے ہیں۔روسی امور دفاع کی جانب سے جاری بیان میں یوکرین میں روسی فوج کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوجی دستے یوکرین میں اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔روسی مسلح افواج نے یوکرین میں توپ خانے اور ڈرونزتیار کرنے والے فوجی صنعتی تنصیبات کے خلاف، ہائپرسونک “کنجل”میزائل سسٹم سمیت سمندر اور ہوا سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اعلیٰ درستگی والے ہتھیاروں اور ڈرونز کے ساتھ ایک گروپ حملہ کیا۔فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک 567 طیارے، 265 ہیلی کاپٹر، 10 ہزار 641 یو اے وی، 448 ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم، 14 ہزار 588 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، 1202 ملٹی بیرل راکٹ لانچرز، 7 ہزار 704 ہووٹزر اور 17 ہزار 376 یوکرینی فوج کی خصوصی فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئی تھیں۔یاد رہے کہ 24فروری 2022 کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین پر حملہ کرنے کا حکم دیا تھا۔پوتن نے کہا ہے کہ وہ کیف کو نیٹو میں شامل ہونے سے روکنے اور اسے روس کے اثر و رسوخ کے دائرے میں رکھنے کے لیے ملک کو غیر فوجی اور غیرنازی کرنا چاہتے ہیں۔