روس کا یوکرین کے ایک فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ

   

ماسکو : روسی امور دفاع کے ترجمان ایگور کونا شینکوف نے ماسکو میں اس حوالے سے اپنے بیان میں بتایا کہ ہماری فون نے یوکرین کے متعین کردہ بعض اہداف کو نشانہ بنایا ہے، گزشتہ شب روسی فوج نے فضا سے مار کرنے والے طویل الفاصلہ میزائلوں سے یوکرین کے ہیڈکوارٹر گاہ کو نشاہ بنایا اور اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کی۔کونا شینکوف نے بتایا کہ یوکرینی فوج کو زاپوریا اور دونیسک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے،ہم نے اب تک اس کے 462 طیارے،246 ہیلی کاپٹر،6012 ڈرونز،433 فضائی دفاعی نظام،11476 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں،6024 توپیں اور 12408 دیگر فوجی گاڑیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔دیگر جانب، یوکرینی فوجی روس کے زیر الحاق کریمیا میں داخل ہو گئے ہیں۔ یوکرینی امور دفاع کی خفیہ ایجنسی کے اعلی افسر آندرے یوسوف نے بتایا ایک خصوصی آپریشن کے تحت ہماری فوج کریمیا جزیرہ نما میں داخل ہو چکی ہے،اور فی الوقت کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔یوسوف نے بتایا کہ یہ آپریشن جاری ہے جبکہ روس کو کافی تعداد میں جانی اور مالی نقصان بھِی ہوا ہے۔یوکرینی امور دفاع کی خفیہ ایجنسی کے صدر کیرل بودانوف نے بتایا کہ ہم کریمیا کے چپہ چپہ پر حملے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کریمیائی رِئیلیل ویب سائٹ کی خبر کیمطابق، کریمیا میں روسی فضائیہ سے منسلک ریڈیو ٹیکنک اسٹیشن کے قریب دھماکے کی آوازیں سنا دی گئی ہیں۔