روس کا یوکرین کے دو شہروں میں عارضی جنگ بندی کا اعلان

   

ماسکو ۔ روس نے یوکرین کے دو شہروں ماریوپل اور وولونواخا میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ ادھر امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ جنگ کا انتخاب پوٹن نے کیا ہے جو بلااشتعال اور بلاجواز ہے اور اس کے خوفناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ روس نے یوکرین کے دو شہروں ماریوپل اور وولونواخا میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ خبر رساں ادارے اسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق روسی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی پر عمل درآمد ہفتہ سے ہو گا۔ روسی وزارتِ دفاع کا دعویٰ ہے کہ یہ جنگ بندی انسانی بنیادوں پر کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کا انخلا ممکن بنایا جا سکے۔