روس کا یکطرفہ فیصلہ ناقابل قبول :اردغان

,

   

انقرہ : ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہیکہ ہم لوہانسک اور دونیسک کے معاملہ میں طرفین سے عالمی قوانین کے احترام کی امید کرتے ہیں۔صدر نے کانگو جمہوریہ سے سنیگال روانگی کے دوران طیارہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کی۔صدر نے کہا کہ ترکی، روس اور یوکرین تنازعہ کے پر امن حل کیلئے روز اول سے کوشش کر رہا ہے،حالیہ صورتحال کے حوالہ سے ہمارے امور خارجہ کا لوہانسک اور دونیسک کو روس کی جانب سے تسلیم کرنے پر منسک معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے کے بارے میں جو بیان سامنے آیا ہے وہ درست ہے، ہم یوکرین کی علاقائی سالمیت اور اس کی بقا کا احترام کرنے پر زور دیتے ہیں۔صدر نے کہا کہ ہم روس کا اس بارے میں فیصلہ مسترد کرتے ہیں اور طرفین سے امید کرتے ہیں کہ وہ عالمی قوانین کا احترام کریں گے،بحیرہ اسود کے ہمسایہ ملک ہونے کے طور پر ہم ضروری تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ اردغان نے یوکرینی صدرزیلنسکی کی سلامتی کونسل، ترکی ۔ جرمنی مشترکہ اجلاس کی تجویز سے متعلق کہا کہ اس معاملے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان اور دیگر ممالک نے اپنی منشا ظاہر کی تو ہم بھی اس کا خیر مقدم کریں گے۔