ماسکو: روسی وزارت خارجہ نے 3امریکی سفارتکاروں کے برخلاف امریکہ کے ماسکو میں سفارتخانے کو احتجاجی مکتوب بھیجا ہے۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سفارتخانہ کو روانہ کردہ احتجاجی مراسلے میں ایک روسی شہری کی ذاتی اشیا چوری کرنے کا دعویٰ کیے جانے والے امریکی سفارتکاروں کی مراعات کو ہٹاتے ہوئے ان کو عدالت کے کٹہرے میں پیش کیے جانے کی راہ ہموار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ امریکی سفارتخانہ کی جانب سے روس کی اس درخواست کو مسترد کیے جانے کی صورت میں مذکورہ تینوں سفارتکاروں کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر روس چھوڑنے کاحکم دیا جاسکتا ہے۔