روس : کورونا ویکسین کی قیمت 20 ڈالر

   

ماسکو: روسی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ کورونا ویکسین ’اسپیوٹنک وی‘ جنوری 2021 میں دستیاب ہوگی جس کی پوری دنیا میں قیمت 20 ڈالر ( تین ہزار روپے) ہوگی تاہم ملک بھر میں یہ مفت میں لگائی جائے گی۔عالمی خبر رساں ادارہ کے مطابق روسی کمپنی نے کورونا ویکسین ’’اسپیوٹنک وی ‘‘ کی دنیا بھر کیلئے دو خوراکوں کی قیمت 20 ڈالر مقرر کی ہے جبکہ روسی شہریوں کو یہ ویکسین مفت میں لگائی جائیں گی۔دوا ساز کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس ویکسین کی پہلی خوراک کے 28 ویں دن 91 فیصد جبکہ دوسری خوراک کے 14 دن بعد یہ 95 فیصد تک مؤثر پائی گئی جب کہ کسی قسم کے مضر اثرارت سامنے نہیں آئے۔