روس کوپہلی جنگوں سے زیادہ جانی نقصان : یوکرینی صدر

,

   

روسی فوج کو یوکرین کی جانب سے ایسی زبردست مزاحمت کی قطعی توقع نہیں تھی

کیف : ولادیمیر زیلنسکی نے عوام سے اپنے خطاب میں یوکرین پر روس کے حملوں کے بارے میں جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج کو ایسی مزاحمت کی ہر گز توقع نہ تھی۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے یوکرائن میں 19 دنوں کے دوران دو بار چیچنیا میں حملے کرنے کے دوران جتنے افراد ہلاک ہوئے تھے ان سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ولادیمیر زیلنسکی نے عوام سے اپنے خطاب میں یوکرین پر روس کے حملوں کے بارے میں جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج کو ایسی مزاحمت کی ہر گز توقع نہ تھی۔انہوں نے کہا کہ روسیوں نے ابھی ہی سے سمجھنا شروع کردیا ہے کہ جنگ سے کچھ حاصل نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے روس کے چیچنیا میں ہونے والے نقصانات کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی روس میں مار گرائے جانے والے ہیلی کاپٹروں کی تعداد سینکڑوں تک پہنچ جائے گی۔ وہ پہلے ہی 80 جنگی طیارے، سینکڑوں ٹینک اور بڑی تعداد میں جنگی سازو سامان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں اور روسی فوج کو 19 دنوں کے دوران جتنا جانی نقصان ہوا ہے وہ چیچنیا میں طویل عرصہ جاری رہنے والی دونوں جنگوں سے زیادہ جانی نقصان ہے۔زیلنسکی نے روس میں جنگ کے مخالفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں روسیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے سچ کا ساتھ دیا ہے۔زیلنسکی نے امید ظاہر کی کہ روس کے خلاف ان کی حمایت کرنے والے ممالک اپنی پابندیاں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین (EU) نے روس کے خلاف پابندیوں کے چوتھے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ پیکیج آخری پیکیج نہیں ہو گا۔زیلنسکی نے کہا کہ جن شہروں میں جنگ جاری ہے وہاں سے انخلاء جاری ہے۔ انہوں نے بعض ممالک کے رہنماؤں اور مغربی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کابینہ نے ملک میں اقتصادی اصلاحات کے لیے ایک اصلاحاتی پیکیج تیار کیا ہے۔دوسری جانب زیلنسکی نے یوکرین کے شہر ارپن میں روسی فوجیوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے امریکی صحافی برینٹ ریناؤڈ کے اہل خانہ کو تعزیتی پیغام روانہ کیا ہے۔برینٹ ریناؤڈ 13 مارچ کو ارپن میں پناہ گزینوں کی فلم بندی کے دوران روسی فوجیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔