روس کو انتباہ، جرمن چانسلر کا نئے سال کا پیغام

   

برلن : جرمن چانسلر اولاف شولز نے نئے سال کے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ کورونا وباسے نمٹنا اگلے سال ان کا سب سے اہم کام ہوگا۔ شولز نے یورپی اتحاد کو مزید مستحکم بنانے پر بھی زور دیا ہے۔جمعہ کی شب ٹی وی پر نشر کیے جانے والے خطاب میں اولاف شولس جرمنی میں کورونا وبا پر قابو پانے، جی سیون کی سربراہی، موسمیاتی تبدیلیوں، روس اور یوکرائن کے مابین کشیدگی اور یورپی اتحاد سے متعلق بات کریں گے۔ عمومی طور پر نئے سال کے موقع پر جرمن چانسلر کا خطاب جرمنی کی داخلی پالیسیوں سے متعلق ہوتا ہے۔ تاہم جرمنی کے نئے چانسلر بین الاقوامی موضوعات پر اپنی رائے جرمن عوام کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔