روس کو جھٹکہ، سویڈن باضابطہ طور پر ناٹو میں شامل

   

بروسیلز: سویڈن باضابطہ طور پر ناٹو فوجی اتحاد (نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن) میں شامل ہوگیا۔روس کے ساتھ 1340 کلومیٹر کی سرحد رکھنے والے ممالک سویڈن اور فن لینڈ کی ناٹو میں شمولیت دہائیوں کے دوران اتحاد میں سب سے اہم اضافہ ہے۔ سویڈن اور فن لینڈ کی ناٹو میں شمولیت روسی صدر ولادیمیر پوتن کیلئے بھی جھٹکہ ہے جو اتحاد کو مزید مضبوط ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔اب سویڈن بھی اس مشترکہ دفاعی ضمانت سے مستفید ہوگا ۔