بیجنگ : روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد چین نے واضح کیا ہیکہ روس ایک آزاد طاقت ہے اور اور یوکرین میں کارروائی کیلئے انہیں کسی کی حمایت درکار نہیں ہے۔میڈیا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے جمعرات کو ایک باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ وہ روس کے اس اقدام کی حمایت یا نہ مذمت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک امریکی مؤقف کی بات ہیکہ روس کو اس کارروائی میں چین کی حمایت حاصل ہے تو مجھے یقین ہیکہ روس اس طرح کے بیان کو سن کر بہت ناخوش ہو گا۔